موصل میں موجود ترک فوجیوں کو واپس نہیں بلایا جائے گا ، ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ اسوقت ترک فوجیوں کو واپس بلانے کا معاملہ ایجنڈے میں نہیں ہے۔

406552
موصل میں موجود ترک فوجیوں کو واپس نہیں بلایا جائے گا ، ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے ترکمانستان روانگی سے قبل اتاترک ہوائی اڈے پر صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ موصل میں موجود ترک فوجیوں کو واپس نہیں بلایا جائے گا ۔
انھوں نے کہا کہ وزارت خارجہ کے سیکریٹری فریدون سینرلی اور خفیہ خبر رسانی کے ادارے کے سیکریٹری حاقان فیدان بغداد میں حکومت عراق کیساتھ اس موضوع پر مذاکرات کر رہے ہیں ۔ اسوقت ترک فوجیوں کو واپس بلانے کا معاملہ ایجنڈے میں نہیں ہے ۔ ترک فوجی موصل میں تربیتی سرگرمیوں کو جاری رکھیں گے اگر عراق کی مرکزی حکومت وہاں سے ترکی پر ہونے والے حملوں کی روک تھام نہیں کر سکتی تو ہم بذات خود تدابیر اختیار کریں گے ۔ترکی نے شمالی عراقی فوجیوں کو تربیت دینے والے فوجی افسران کے تحفظ کے لیے شمالی عراق میں جو فوجی کمک بھیجی ہے اس کی مقدار کو بڑھا چڑھا کر بیان کیا جا رہا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں