کیا سامراجی طاقتیں مسلمانوں کی حالت زار کی ذمہ دار نہیں ہیں؟

ترک محکمہ مذہبی امور کے سربراہ نے ایجنڈے کے اہم معاملات کے حوالے سے اہم اعلانات کیے

356929
کیا  سامراجی طاقتیں مسلمانوں کی حالت زار کی ذمہ دار نہیں ہیں؟

محکمہ مذہبی امور کے سربراہ مہمت گورمیز نے اسلامی جغرافیے میں رونما ہونے والے دردناک واقعات پر توجہ مبذول کراتےہوئے کہا یہ سوال اٹھایا ہے کہ "کیا خون بہائے جانے کے بعد عوام اور ملکوں کے اثاثوں کو نقصان پہنچانے کے درپے حریص عالمی طاقتوں کا کوئی قصور نہیں ہے؟"
محکمہ مذہبی امور کے سربراہ مہمت گورمیز نے اقتصادی و سماجی تحقیقاتی مرکز کے زیر ِ اہتمام استنبول میں منعقدہ 24 ویں بین الاقوامی مسلم برادری یونین کے اجلاس میں شرکت کی۔
"سامراجی نظام کی زد میں مسلم اُمہ" مرکزی خیال پر مبنی اس اجلاس میں مہمت گورمیز نے کہا ہے کہ تقریباً تمام تر اسلامی مملکتوں میں خون اور آنسووں کے بہنے کا ماحول قائم ہےجس کی وجہ داخلی و خارجی امور ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دقیانوسی خیالات کے حامل طبقے اس چیز کے ذمہ دار ہیں تو کیا اس میں سامراجی طاقتوں اور سوچ کا کوئی دوش نہیں ؟

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں