میِں عوامی لیڈر نہیں شمالی قبرص کا صدر ہوں: اکین جی کا احتجاج

جرمن سفارت خانے نے استقبالیے کی ایک تقریب کےلیے جنوبی قبرصی لیڈر نیکوس اناستاسیادیس کو بطور صدر جبکہ شمالی قبرصی صدر مصطفی اکین جی کو ایک "عوامی لیڈر "کے طورپر دعوت دی جس پر رد عمل ظاہر کرتےہوئے صدر اکین جی نے ایک تحریری بیان میں اس بات پر سخت احتجاج کیا

366947
میِں عوامی لیڈر نہیں شمالی قبرص کا صدر ہوں: اکین جی کا احتجاج

جرمن وزیر خارجہ والٹر اشٹان مائر کا دورہ قبرص سفارتی کشیدگی کا سبب بن گیا ۔
جرمن وزیر خارجہ نے جزیرہ قبرص کے دونوں جانب اپنے مذاکرات کو جاری رکھا ۔
مذاکرات کے بعد جرمن سفارت خانے میں وزیر کے اعزاز میں ایک استقبالیے کا اہتمام کیا گیا جس میں شمالی قبرص کے صدر کو بھی مدعو کیا گیا تھا ۔
جرمن سفارت خانے نے جنوبی قبرصی لیڈر نیکوس اناستاسیادیس کو بطور صدر جبکہ شمالی قبرصی صدر مصطفی اکین جی کو ایک "عوامی لیڈر "کے طورپر دعوت دی جس پر رد عمل ظاہر کرتےہوئے صدر اکین جی نے ایک تحریری بیان میں اس بات پر اعتراض کیا ۔
بیان میں واضح کیا گیا کہ جرمن وزیر خارجہ نے جناب اکین جی سے شمالی قبرص میں بطور صدر کی حیثیت سے ملاقات کی تھی لیکن جرمن سفارت خانے کا صدر اکین جی کو صرف "عوامی لیڈر "کہنے پر اکتفا کرنا سمجھ سے بالاترہے ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں