ہائی الیکشن کمیشن کی انتخابی مہم کے حوالے سے پابندیاں

یکم نومبر کے انتخابات کے حوالے سے ہائی الیکشن کمیشن نے کل رات 12 بجے سے اشتہاری مہموں، تبصروں اور تخمینوں کی اشاعت و نشریات پر پابندی عائد کر دی ہے

360780
ہائی الیکشن کمیشن کی انتخابی مہم کے حوالے سے پابندیاں

یکم نومبر کے عام انتخابات کے انعقاد میں اب چند گھنٹے ہی باقی بچے ہیں۔
ہائی الیکشن کمیشن اور ریڈیو ٹیلی ویژن اعلی ادارے کی طرف سے وضع کردہ بعض نشریاتی پابندیوں پر کل رات سے عمل درآمد شروع ہو گیا ہے۔
ہائی الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق نشریات کی پابندی 30 اکتوبر شب 12 بجے سے لیکر یکم نومبر بروز اتوار تک جاری رہے گی۔ جس کے خاتمے کے وقت کا اعلان ہائی الیکشن کمیشن ہی کرے گا۔
اس دوران ٹیلی ویژن اور ریڈیو چینلز نہ تو کسی سیاسی جماعت کا پروپیگنڈا کر سکیں گے اور نہ ہی انتخابات کے نتائج کے حوالے سے تخمینے اور تبصرے کر سکیں گے۔
البتہ انتخابی جلسوں سے متعلق نشریات آج شام 6 بجے تک جاری رہیں گی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں