وکٹوریہ نو لینڈ کی ترکی میں مصروفیات

متحدہ امریکہ کی وزارت خارجہ کی یورپ اور یوریشیا کی امور کے ڈپٹی سیکریٹری وکٹوریہ نو لینڈ نے ترکی پہنچنے کے فوراً بعد 10 اکتوبر کو دہشت گرد حملے کے جائے مقام انقرہ ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا ۔

356537

انقرہ میں امریکہ کے سفیر جان باس کیساتھ انھوں نے جائے حادثہ پرہلاک ہونے والوں کی یاد میں احتراماً خاموشی اختیار کی اور یہاں پر پھولوں کے گلدستے رکھے ۔بعد میں انھوں نے وزارت خارجہ کے حکام کیساتھ داعش کے خلاف جدوجہد کے لیے قائم کی جانے والی اتحادی قوت کی فضائی کاروائیوں ، ترکی اور امریکہ کے درمیان جاری کارڈینیشن ،دہشت گرد تنظیم پی کے کے کی شام میں موجود شاخ پی وائے ڈی کو اسلحے کی امداد اور مہاجرین کے بحران جیسے موضوعات کا جائزہ لیا ۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں