داود اولو۔ مرکل ملاقات

مرکل نے اپنے ایک روزہ دورہ ترکی کی مصروفیات کا آغاز دولما باہچے آفس میں وزیر اعظم احمد داود اولو کے ساتھ ملاقات سے کیا

393675
داود اولو۔ مرکل ملاقات

جرمن چانسلر انگیلا مرکل استنبول پہنچ گئی ہیں۔۔۔
مرکل نے اپنے ایک روزہ دورہ ترکی کی مصروفیات کا آغاز دولما باہچے آفس میں وزیر اعظم احمد داود اولو کے ساتھ ملاقات سے کیا۔
مذاکرات کے بعد داود اولو اور مرکل نے آفس کے باغیچے اور ساحلی حصے میں چہل قدمی کی۔
وزیر اعظم داود اولو نے اپنی جرمن ہم منصب کو استنبول اور تاریخی جزیرہ نما کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔
اس دوران باسفورس سے گزرنے والی فیری بوٹس نے اپنے سائرن بجا کر داود اولو اور مرکل کو سلام کیا۔
دو طرفہ مذاکرات کے بعد داود اولو اور مرکل وفود کے درمیان ورکنگ لنچ میں شرکت کے لئے چلے گئے۔
لنچ میں وزیر خارجہ فریدون سنر لی اولو، یورپی یونین کی وزیر بیرل دیدے اولو، برلن میں ترکی کے سفیر حسین آونی کسر لی اولو، جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے چئیر مین کے مشیر دُرمُش علی ساری کھایا، وزارت خارجہ کے نائب مشیر مراد سلیم ایسن لی، وزارت اعظمیٰ ہیڈ مشیر کمال اوزکیم وزارت خارجہ کے قونصل امور کے ڈائیریکٹر سفیر مہمت سماسار نے بھی شرکت کی۔
وفود کے مابین ورکنگ لنچ کے بعد داود اولو اور مرکل مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔
بعد ازاں مرکل صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ ملاقات کریں گی اور شام کے وقت ان کی جرمنی واپسی متوقع ہے۔
سربراہان کے درمیان مذاکرات میں شامی مہاجرین ، ترکی اور یورپی یونین کے درمیان مذاکراتی عمل اور دہشت گردی کے واقعات پر بات چیت متوقع ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں