تیرہ سالہ دورحکومت میں شعبہ طب میں کافی ترقی ہوئی ہے:موذن اولو

عالم طب کنونشن کا آغاز استنبول میں ہوا جس کا افتتاح وزیر صحت مہمت موذن الولو اور وزیراعظم کی اہلیہ سارہ داوداولو نے کیا جو کہ پیشے کے اعتبار سے ایک معالجہ بھی ہیں

393459
تیرہ سالہ دورحکومت میں شعبہ طب  میں کافی ترقی ہوئی ہے:موذن اولو

عالم طب کنونشن کا آغاز استنبول میں ہوا جس میں دنیا بھر سے آئےمشہور ماہرین طب شرکت کر رہے ہیں۔
اس کنونشن کا افتتاح وزیر صحت مہمت موذن الولو اور وزیراعظم کی اہلیہ سارہ داوداولو نے کیا جو کہ پیشے کے اعتبار سے ایک معالجہ بھی ہیں۔
وزیرصحت نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ حالیہ تیرہ سالوں کے دوران ترکی میں شعبہ صحت میں کافی ترقی دیکھنے کو ملی ہے۔
ترک سائنس دان عزیز سنجار کو نوبل انعام ملنے پر مبارک باد پیش کرتےہوئے سارہ داود اولو نے علم طب کی اہمیت اجاگر کی ۔
کنونشن کا اس سال کا عنوان "شعبہ طب کی تعلیم اور مستقبل سے متعلق مسائل" رکھا گیا ہے جو کہ 18 اکتوبر تک جاری رہے گی ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں