انقرہ آج صبح دو بم دھماکوں سے لرز اٹھا

جنگوں کے خاتمے، امن و جمہوریت کے عنوان پر منعقد ہونے والے جلسے کے آغاز سے قبل دو زور دار دھماکوں نے لاشوں کے ڈھیر لگا دیے

390878
انقرہ آج صبح دو بم دھماکوں سے لرز اٹھا

دارالحکومت انقرہ میں ریلوے اسٹیشن کے واقع ہونے والے چوراہے پر مقامی وقت کے مطابق صبح دس بجے بموں کے زور دار دھماکے ہوئے ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں 20 افراد ہلاک اور ایک سو سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق انقرہ میں محنت امن اور ڈیموکریسی اور جنگ کے خلاف جدوجہد کے زیر عنوان منعقد ہونے والے جلسے کے مقام پر اوپر تلے دو بم دھماکے پیش آئے ہیں۔
جائے وقوع کو بھاری تعداد میں ایمبولینس اور طبی عملہ روانہ کر دیا گیا ہے،زخمیوں کو نمونے، ابن سینا اور جوار کے دیگر اسپتالوں کو منتقل کیا جا رہا ہے۔
وزیر اعظم احمد داود اولو نے حملے کے بعد وزیر داخلہ سلامی آلت ناوک اور وزیر صحت مہمت مووذن اولو سے آگاہی حاصل کی۔
وزیر اعظم داود اولو دوپہر 12 بجے اپنی سرکاری رہائش گاہ پر سیکورٹی کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد کر رہے ہیں جس میں نائب وزیر اعظم آکدوان، وزیر داخلہ، وزیر صحت، خفیہ سروس کے سیکرٹری ، محکمہ پولیس کے ڈائریکٹر جنرل اور انقرہ کے گورنر شریک ہوں گے۔
ریپبلیکن پیپلز پارٹی کے رہنما کمال کلچ دار اولو نے دھماکوں کی بنا پر اپنی تمام تر مصروفیات کو منسوخ کر دیا ہے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں