ترکی کے مشرقی علاقوں میں سیکورٹی زون کا قیام

علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے علاقے میں مورچے بنانے کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرنے، عوام کے جانی و مالی تحفظ کے زیر ِ مقصد بعض علاقوں کو عبوری فوجی سیکورٹی زون کا درجہ دیا گیا ہے

376056
ترکی کے مشرقی علاقوں میں سیکورٹی زون کا قیام

ضلع حقاری کے 5 اور باتمان کے 8 علاقوں کو دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کی بنا پر " خصوصی سیکورٹی زون" کا درجہ دے دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے باتمان اور حقاری کے دفترِ گورنر نے بیانات جاری کیے ہیں۔
علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے علاقے میں مورچے بنانے کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرنے، عوام کے جانی و مالی تحفظ کے زیر ِ مقصد بعض علاقوں کو عبوری فوجی سیکورٹی زون کا درجہ دیا گیا ہے۔
شمدینلی اور چُوکورجا کے 5 علاقوں کی 9 تا 23 ستمبر ناکہ بندی کی جائیگی۔
جبکہ باتمان کے حسان کیف اور ساسون کوزلک کو یکم مارچ 2016 تک سیکورٹی زون قرار دیا گیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں