استنبول: ہوائی اڈے پر اہلکاروں نے سعودی خاندان کی پٹائی کردی

گزشتہ روز استنبول ایئرپورٹ پر ایک عجیب منظر دیکھنے میں آیا جہاں پر سکیورٹی اہلکاروں نے ایک سعودی خاتون اور اس کے 2بیٹوں کو غلطی سے معذوروں کے لیے مختص جگہ پر کھڑے ہونے پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

372889
استنبول: ہوائی اڈے پر اہلکاروں نے سعودی خاندان کی پٹائی کردی

گزشتہ روز استنبول ایئرپورٹ پر ایک عجیب منظر دیکھنے میں آیا جہاں پر سکیورٹی اہلکاروں نے ایک سعودی خاتون اور اس کے 2بیٹوں کو غلطی سے معذوروں کے لیے مختص جگہ پر کھڑے ہونے پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ خاتون اور اس کے دو بیٹے ترکی پہنچے تھے جہاں ان کا والد ایئرپورٹ کے باہر ان کا انتظار کر رہا تھا۔
خاتون معذوروں کے لیے مختص جگہ پر غلطی سے گئی جس پر 3 محافظوں نے اسے تھپڑ مارنے شروع کر دیئے۔
خاتون کے 14سالہ اور7سالہ بیٹے اسے بچانے کے لیے آگے بڑھے تواہلکاروں نے انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا اتنے میں 4اور سکیورٹی اہلکار بھی آ گئے اور انہوں نے بھی اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر تینوں ماں بیٹوں کی پٹائی کی، اہلکار انہیں مارتے جارہے تھے اور سعودی، سعودی“ چلاتے جا رہے تھے۔کافی دیر بعد کچھ دیگر مسافروں نے ان کی جان بخشی کروائی لیکن اہلکاردونوں لڑکوں کے ہاتھ پیچھے باندھ کر اپنے ساتھ لے گئے۔ جب اہلکار دونوں کو ساتھ لیجانے لگے تو ماں یہ منظر برداشت نہ کر سکی اور وہیں بے ہوش ہو کر گر پڑی۔
لڑکوں کو ایک دن تک قید رکھنے کے بعدسعودی سفارتخانے کی مداخلت پر رہا کر دیا گیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں