مسئلہ قبرص کے حل مذاکرات کا دوبارہ آغاز

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نمائندہ خصوصی برائے قبرص اسپین بارتھ آئدے کے بھی شریک ہونے والے ان مذاکرات میں سرزمین، انتظامیہ اور ملکیت کے معاملات پر غور کی گیا

372793
مسئلہ قبرص کے حل  مذاکرات کا دوبارہ  آغاز

مسئلہ قبرص کے حل کی تلاش مذاکرات کا سلسلہ ایک ماہ کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہو چکا ہے۔
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر مصطفیٰ آکن جی اور قبرصی یونانی انتظامیہ کے لیڈر نکوس اناستاسدیاس مذاکرات کی غرض سے یکجا ہوئے۔
دونو ں سربراہان کی ملاقات اقوام متحدہ کی زیرِ نگرانی بفر زون میں سر انجام پائی۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نمائندہ خصوصی برائے قبرص اسپین بارتھ آئدے کے بھی شریک ہونے والے ان مذاکرات میں سرزمین، انتظامیہ اور ملکیت کے معاملات پر غور کی گیا۔
سربراہان کی ملاقات سے پیشتر مذاکراتی وفود نے وسیع پیمانے کے مذاکرات سر انجام دیے۔ ان وفود نے مسلسل پانچ دن تک یکجا ہوتے ہوئے سربراہی اجلاس کے لیے پیشگی تیاریاں کیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں