وزارت دفاع کی طرف سے افتراع کا سخت جواب

جن گروپوں کو ترکی نے دہشت گرد اعلان کر رکھا ہے ان کے ساتھ اس کے تعلق کا دعوی کرنا ایک شعوری اور گھٹیا حرکت ہے: تانجو بلگِچ

369818
وزارت دفاع کی طرف سے افتراع کا سخت جواب

ترکی کی وزارت دفاع کی طرف سے افتراع کا سخت جواب۔۔۔
ترکی کی وزارت دفاع کے ترجمان تانجو بلگِچ نے مسلح کرنے اور ٹریننگ دینے کے پروگرام میں شرکت کرنے والے شامی مخالفین کے اغوا میں ترکی کے شامل ہونے سے متعلق دعووں کی تردید کی ہے۔
بلگِچ نے ایک غیر ملکی نیوز سائٹ میں شائع ہونے والی خبر کو مکمل طور پر تخیّل کی پیداوار قرار دیا ہے کہ جس میں مسلح کرنے اور ٹریننگ دینے کے پروگرام میں شامل مخالفین کو گذشتہ ماہ شام واپسی کے دوران دہشت گرد گروپ کی طرف سے اغوا کئے جانے میں ترکی کے بھی شامل ہونے کا دعوی کیا گیا ہے ۔
ترجمان تانجو بلگچ نے کہا ہے کہ "جن گروپوں کو ترکی نے دہشت گرد اعلان کر رکھا ہے ان کے ساتھ اس کے تعلق کا دعوی کرنا ایک شعوری اور گھٹیا حرکت ہے"۔
واضح رہے کہ امریکہ اور کولیشن فورسز کی طرف سے دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جنگ کرنے کے لئے تربیت دئیے گئے اور مسلح کئے گئے معتدل مخالفین میں سے 20 سے زائد افراد کو ماہ جولائی کے آخر میں شام جانے کے بعد النصریٰ فرنٹ کی طرف سے اغوا کر لیا گیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں