ترک ضلع آرتوین میں سیلاب سے8 افراد ہلاک متعدد زخمی

ترک ضلع آرتوین کی تحصیل ہوپا میں سیلاب کے باعث 8 افراد ہلاک اور سترہ زخمی ہو گئے ہیں

368879
ترک ضلع آرتوین میں سیلاب  سے8 افراد ہلاک متعدد زخمی

ترک ضلع آرتوین کی تحصیل ہوپا میں سیلاب کے باعث 8 افراد ہلاک ہو گئے۔
سیلاب کی وجہ سے ایک بچہ بھی لاپتہ ہو گیا ہے جبکہ سترہ افراد زخمی ہو ئے ہیں۔
شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی منقطع ہے اور امدادی ٹیمیں بند شاہراہوں کو کھولنے میں مصروف ہیں۔
آرتوین کی جارجیا کے ساتھ ملحقہ سرحد پر بھی تین سو گاڑیوں کو نقصان پہنچا ۔
دریں اثنا وزیر آبی امور و جنگلات ویسل ایر اولو بھِ علاقے کے دورے پر ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں