حقاری یوکسیک اووا کے 2 علاقے 15 دن کے لئے خصوصی سکیورٹی زون

ترکی کے ضلع حقاری یوکسیک اووا میں 2 علاقوں کو 15 دن کے لئے خصوصی سکیورٹی زون اعلان کر دیا گیا

325044
حقاری یوکسیک اووا کے 2 علاقے 15 دن کے لئے خصوصی سکیورٹی زون

ترکی کے ضلع حقاری یوکسیک اووا میں 2 علاقوں کو 15 دن کے لئے خصوصی سکیورٹی زون اعلان کیا گیا ہے۔
حقاری گورنر دفتر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق یوکسیک اووا کی سرحدوں میں واقع گُر قاواق اور واراگیوز کے علاقوں کو خصوصی سکیورٹی زون اعلان کیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ" 13 اگست سے 27 اگست 2015 کے درمیان خصوصی سکیورٹی زون اعلان کئے گئے علاقوں میں شہریوں کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا ہے"۔
واضح رہے کہ ضلع حقاری میں 3 علاقوں کے لئے اس سے قبل بھی ایسا ہی فیصلہ کیا گیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں