صدر ایردوان اور امریکی صدر کی ٹیلی فون پر اہم بات چیت

نہ صرف ترکی کی بلکہ دنیا بھر کی ذمہ داری ہے کہ وہ دہشت گردی میں شمولیت کی کوششوں میں ہونے والے اشخاص کا تعین کرتے ہوئے لازمی کاروائیاں کرے

384687
صدر ایردوان اور امریکی صدر کی ٹیلی فون پر اہم بات چیت

صدر رجب طیب ایردوان اور امریکی صدر باراک اوباما کے درمیان ٹیلی فون بات چیت میں ادانہ کے انجیرلیک فوجی اڈے کو استعمال کیے جانے کے معاملے کے ایجنڈے میں آنے یا نہ آنے پر بحث ہو رہی ہے تو وائٹ ہاوس نے اس ضمن میں ایک واضح اعلان جاری کیا ہے۔
وائٹ ہاوس کے ترجمان جوش ایرنسٹ نے " خصوصی آپریشنل سیکورٹی خدشات" کی بنا پر اس موضوع پر سوالات کا جواب نہیں دیا۔
انہوں نے " مذاکرات میں دونوں سربراہان نے داعش کے خلاف فوجی تعاون کو مزید تقویت دینے پر اتفاق قائم کیا ہے" کہنے پر ہی اکتفا کیا۔
ایرنسَ نے اس جانب توجہ مبذول کرائی ہے کہ داعش کے خلاف موجودہ اتحاد سے تعاون کرنے کی کوششوں میں مصروف ترکی نے شام کے منتخب کردہ گروہوں کو تربیت کرو ۔ لیس کرو پروگرام کی میزبانی کی ہے۔
انہوں نے اس جانب اشارہ دیا کہ ترکی غیر ملکی جنگجووں کی نقل مکانی کو زیر کنٹرول لینے کی خاطر اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔ تا ہم یہ نہ صرف ترکی کی بلکہ دنیا بھر کی ذمہ داری ہے کہ وہ دہشت گردی میں شمولیت کی کوششوں میں ہونے والے اشخاص کا تعین کرتے ہوئے لازمی کاروائیاں کرے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ترکی کی جنوبی سرحدوں پر رونما ہونے والے واقعات نے خدشات پیدا کیے ہیں تا ہم ان خدشات کو با آسانی رفع دفع کیا جانا ممکن ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں