وزیر اعظم داود کی مختلف مذاہب کے نمائندوں کے ہمراہ افطاری

داود اولو نے اس دوران خطے کی تازہ ترین صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ترکی ہر قسم کے خطرے کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہے

323931
وزیر اعظم داود کی مختلف مذاہب کے نمائندوں کے ہمراہ افطاری

وزیر اعظم احمد داود اولو نے استنبول میں مختلف مذہبوں کے نمائندوں کے ہمراہ مل کر افطاری کی۔
اس دوران شام کی سرحدوں پر ہونے والی حرکات و سکنات کا ذکر کرنے والے داود اولو نے واضح کیا کہ ترکی کسی بھی قسم کے خطرے کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہے۔
شام اور عراق کے المیہ کے خاتمے کے لیے ترکی کی کوششوں کے جاری رہنے پر زور دینے والے داود اولو نے کہا کہ " خطے میں انسانی المیہ پر قابو پانے کے زیر مقصد ہم شامی مہاجرین کو ہر ممکنہ بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے عمل کو جاری رکھیں گے۔"
انہوں نے کہا کہ "سرحدی سلامتی کی پامالی کرنے کی صورت میں ترکی ہر طرح کے احتمال کے خلاف تیار ہے اور اس ضمن میں تمام تر لازمی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔"
انہوں نے مزید کہا کہ مشرق وسطی میں قیام ِامن کے لیے سفارتی مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں