ملکی سلامتی پر مبنی اجلاس،سرحدی تحفظ پر غور

صدر رجب طیب ایردوان کی زیر قیادت ملکی سلامتی کے موضوع پر ایک اجلاس طلب کیا گیا جس میں شامی سرحد پر رونماہونے والے واقعات ،مہاجرین کی آمد اور سرحدی تحفظ جیسے معاملات پر غور کیا گیا

309514
ملکی سلامتی پر مبنی اجلاس،سرحدی تحفظ  پر غور

صدر رجب طیب ایردوان کی زیر قیادت ملکی سلامتی کے موضوع پر ایک اجلاس طلب کیا گیا ۔
ایوان صدر میں منعقدہ اس اجلاس میں وزیر اعظم احمد داود اولو ، ترک مسلح افواج کے سربراہ نجدت اوزیل، نائب وزیراعظم نعمان قورتولموش ،وزیر خارجہ مولود چاوش اولو،وزیر داخلہ صباح الدین اوزترک اور وزیر دفاع عصمت یلماز نے شرکت کی ۔
اجلاس میں شامی سرحد پر رونماہونے والے واقعات ،مہاجرین کی آمد اور سرحدی تحفظ جیسے معاملات پر غور کیا گیا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں