نئی حکومت کے ساتھ کام کرنے کے بے صبری کے ساتھ منتظر ہیں

ہم ترکی میں عام انتخابات کے بعد نئی پارلیمنٹ اور حکومت کے ساتھ کام کرنے کے بے صبری کے ساتھ منتظر ہیں۔ جوش ایرنسٹ

299183
نئی حکومت کے ساتھ کام کرنے کے بے صبری کے ساتھ منتظر ہیں

ہم نئی حکومت کے ساتھ کام کرنے کے بے صبری کے ساتھ منتظر ہیں۔۔۔
وائٹ ہاوس کے ترجمان جوش ایرنسٹ نے کہا ہے کہ ہم ترکی میں عام انتخابات کے بعد نئی پارلیمنٹ اور حکومت کے ساتھ کام کرنے کے بے صبری کے ساتھ منتظر ہیں۔
ایرنسٹ نے اپنی یومیہ بریفنگ میں موضوع سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے نیٹو اتحادی ترکی کے ساتھ قریبی سیاسی، اقتصادی اور سکیورٹی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
اس سوال کے جواب میں کہ دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جدوجہد پر اس کے کیا اثرات ہوں گے؟ ایرنسٹ نے کہا کہ داعش کے ہاتھ مضبوط کرنے والے غیر ملکی جنگجووں کی دہشت گرد تنظیم میں شرکت کا سدباب کرنے کے لئے امریکہ ترکی کے ساتھ قریبی تعاون کی حالت میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ "ترکی کی شام کے ساتھ ایک طویل سرحد ہے اور شام جانے اور داعش میں شامل ہونے کے خواہش مند ترکی کو ایک گزرگاہ کے طور پر تواتر سے استعمال کرتے ہیں۔
اس معاملے میں ترکی نے اب تک جو کچھ کیا ہے اس پر ہمیں خوشی ہے لیکن ہمیں یہ بھی یقین ہے کہ ابھی کرنے کے اس سے کہیں زیادہ اہم کام موجود ہیں"۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں