اسد انتظامیہ کا زوال عنقریب ہے، ہوجا

ملاتیا میں منعقدہ شام کے حوالے سے ایک پینل میں شریک شامی قومی اتحاد کے سربراہ نے اسد انتظامیہ کے حوالے سے سنسنسی خیز بیانات دیے ہیں

298146
اسد انتظامیہ کا زوال عنقریب ہے، ہوجا

ملاتیا میں "شام ختم نہ ہونے والا بحران" کے عنوان سے ایک پینل کا اہتمام کیا گیا۔
پینل میں شریک شامی قومی اتحاد کے سربراہ خالد ہوجا نے ٹی آرٹی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ " کہ اس انتظامیہ کا زوال شروع ہو چکا ہے اور کوئی مضائقہ نہیں کہ شام میں یک دم تنزلی آجائے۔"
ملاتیا میں موجود شامی پناہ گزینوں کے کیمپوں کا دورہ کرنے والے خالد ہوجا نے بعد ازاں پینل میں شام کی تازہ صورتحال پر اپنے جائزے پیش کیے۔
اسد انتظامیہ کے جان بوجھ کر انخلاء کردہ مقامات کو داعش کے رحم و کرم پر چھوڑنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ہوجا نے بتایا کہ داعش نے خاصکر خمس کے مشرق میں واقع تاریخی شہر پالمیرا پر قبضہ جماتے ہوئے یہاں پر موجود اسلحہ اور فوجی سازو سامان کی مدد سے جنوبی علاقوں کی جانب پیش قدمی شروع کردی ہے۔ علاوہ ازیں اس نے حلب میں بھی اپنی پوزیشن مضبوط کر لی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ وہ اپنے ملک میں ترکی کے جمہوری ماڈل کو اپنائے جانے کے متمنی ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں