ترک برادری اپنا ووٹ ضرور استعمال کریں: رمضان اولو

ترکی کی قومی اسمبلی کے یورپی یونین کمیشن کے صدر یلدرم رمضان اولو نے کہا ہے کہ جرمنی میں بسے ترک تارکین وطن سات جون کے عام انتخابات میں اپنا ووٹ صحیح طور سے استعمال کریں

296584
ترک برادری اپنا ووٹ ضرور استعمال کریں: رمضان اولو

ترکی کی قومی اسمبلی کے یورپی یونین کمیشن کے صدر یلدرم رمضان اولو نے کہا ہے کہ جرمنی میں بسے ترک تارکین وطن سات جون کے عام انتخابات میں اپنا ووٹ صحیح طور سے استعمال کریں ۔
رمضان اولو نے جرمنی کے شہر ہین اوور میں ٹی آر ٹی سے گفتگو کے دوران کہا کہ یہ عام انتخابات کافی اہمیت رکھتے ہیں جس کی وجہ سے میری خاص طور پر یہاں بسی ترک برادری سے التجا ہے کہ وہ اپنے ووٹ کا ضرور استعمال کریں ۔
انہوں نے توقع ظاہر کی بیرون ملک میں بسے ترکوں کی ان انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی شرح 20 تا 30 فیصد کے درمیان رہے گی ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں