دفتر خارجہ کی سعودی عرب میں خود کش حملے پر شدید مذمت

اعلامیہ میں ہلاک شدگان کے لیے مغفرت اور زخمیوں کی جلد ازجلد صحت یابی کی دعا کے ساتھ ساتھ برادر سعودی عوام سے تعزیت کی گئی ہے

285606
دفتر خارجہ کی سعودی عرب میں خود کش حملے پر شدید مذمت

ترکی نے سعودی عرب میں اہل تشیع کی اکثریت کے رہائش پذیر ہونے والے قطیف شہر کی ایک جامع مسجد پر خود کش حملے کی مذمت کی ہے۔
دفتر خارجہ کی طرف سے اس ضمن میں جاری کردہ اعلامیہ میں سعودی عرب کے شہر قطیف کی ایک جامع مسجد میں کیے گئے خود کش حملے کہ جس میں بھاری تعداد میں نمازی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں کی شدید مذمت کی ہے۔
اعلامیہ میں ہلاک شدگان کے لیے مغفرت اور زخمیوں کی جلد ازجلد صحت یابی کی دعا کے ساتھ ساتھ برادر سعودی عوام سے تعزیت کی گئی ہے۔
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سعودی عرب کے ساتھ تعاون کی حالت میں ہونے پر زور دینے والے اعلامیہ میں اس ملک کی سلامتی و استحکام کی بھر پور حمایت کا ایک بار پھر اعادہ کیا گیا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں