یورپی عوامی فیڈرل یونین کا اجلاس اختتام پذیر

مغربی تھریس کے شہر گیومل جینے میں منعقدہ یورپی عوامی فیڈرل یونین FUEN کا اجلاس اختتام پذیر ہو گیا

278065
یورپی عوامی فیڈرل یونین کا اجلاس اختتام پذیر

مغربی تھریس کے شہر گیومل جینے میں منعقدہ یورپی عوامی فیڈرل یونین FUEN کا اجلاس اختتام پذیر ہو گیا ہے۔
مغربی تھریس میں یورپی مغربی تھریس کے ترکوں کی فیڈریشن ، دوستی مساوات اور امن پارٹی اور مغربی تھریس اعلٰی تعلیم یافتہ افراد کی سوسائٹی کی طرف سے مشترکہ طور پر منعقدہ کئے جانے والے اجلاس میں یورپ میں اقلیتوں کے سیاسی نمائندگی کے مسئلے ، مغربی تھریس کی ترک اقلیت کی موجودہ صورتحال اور عثمانی تاریخی ورثے کے تحفظ جیسے موضوعات پر بات چیت کی گئی۔
اجلاس کا جائزہ لیتے ہوئے FUEN کے سربراہ ہینس ہنریک ہینسن نے کہا کہ مغربی تھریس کی ترک اقلیت کے موضوع پر یونان حکومت کے ساتھ فکری اختلاف پایا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یونانی حکام کو بھی اجلاس میں مدعو کیا گیا تھا تاہم کسی کی طرف سے ہمیں کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔
دوسری طرف جنرل کمیٹی کی کاروائی کے بعد شرکاء نے ایوروس کے علاقے میں سیّد علی سلطان کی درگاہ پر حاضری دی۔
شرکاء نے گیومل جینے اور اسکیچے کے منتخب مفتی ابراہیم شریف اور احمد میتے کے ساتھ بھی ان کے دفاتر میں ملاقات کی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں