ترک حکام کیساتھ انتہائی مفید مذاکرات ہوئے ہیں :مصطفی اکین جی

صدر رجب طیب ایردوان کی دعوت پر ترکی کا دورہ کرنے والے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے نئے صدرمصطفی اکین جی مذاکرات مکمل کرنے کے بعد وطن لوٹ گئے ہیں ۔

265006
ترک حکام کیساتھ انتہائی مفید مذاکرات ہوئے ہیں :مصطفی اکین جی


صدر رجب طیب ایردوان کی دعوت پر ترکی کا دورہ کرنے والے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے نئےصدر مصطفی اکین جی مذاکرات مکمل کرنے کے بعد وطن لوٹ گئے ہیں ۔
ہوائی اڈے پر بیان دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میں نے ترک سربراہان کیساتھ انتہائی مفید مذاکرات کیے ہیں اور وہ مسئلہ قبرص کو حل کرنے کا عزم رکھتے ہیں ۔قبرصی یونانی لیڈ نیکوس اناتاسیادیس کیساتھ عنقریب ہی مذاکرات دوبارہ شروع کیے جائیں گے ۔
دریں اثناء امریکہ کے نائب صدر جو بائیڈن نے قبرصی یونانی لیڈ نیکوس اناتاسیادیس کیساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے مسئلہ قبرص کے حل کے لیے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدرمصطفی اکین جی کیساتھ مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے کی اہمیت کیطرف توجہ مبذول کروائی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں