ترکی نے نسل کشی نہیں کی

ہمارا نہیں خیال کہ ہماری تاریخ میں ایسا کوئی سیاہ ورق موجود ہے: بیولنت آرنچ

243720
ترکی نے نسل کشی نہیں کی

ترکی کے نائب وزیر اعظم اور حکومتی ترجمان بیولنت آرنچ نے 1915 کے واقعات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ "ہمارا نہیں خیال کہ ہماری تاریخ میں ایسا کوئی سیاہ ورق موجود ہے"۔
کابینہ کے کل کے اجلاس کے بعد اپنے بیان میں آرنچ نے کہا ہے کہ "ترکی نے نسل کشی نہیں کی "۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں نسل کشی کرنے والے واضح ہیں اور سب انہیں جانتے ہیں اور انہوں نے بین الاقوامی تعزیراتی عدالت میں بھی اپنے اقدام کا بدلہ پا لیا ہے ۔ جہاں تک ہمارا تعلق ہے ہمیں اپنے بارے میں پورا یقین ہے اور اسی یقین کے ساتھ باآواز بلند ہم دنیا کو اپنے موقف سے آگاہ کر رہے ہیں اور اس موقف پر جم کر کھڑے ہیں"۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں