ترکی:گریسا یونیورسٹی پر حملے کی شدید مذمت

صدر رجب طیب ایردوان نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتےہوئے کہا ہے کہ ترکی اس افسوس ناک واقعے کے غم میں کینیا کی عوام کے ساتھ برابر کی شریک ہے

223534
ترکی:گریسا یونیورسٹی پر حملے کی شدید مذمت

کینیا میں صومالیہ کی سرحد کے قریب واقع گریسا یونیورسٹی میں گزشتہ روز الشباب دہشت گرد تنظیم کے حملے میں ہلاک شدگان کی تعداد 147 تک جا پہنچی ہے ۔
حفاظتی قوتوں نے یونیورسٹی کیمپس میں موجود دھماکہ خیز مواد سے بھری جیکٹیں پہنے چار شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
صدر رجب طیب ایردوان نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتےہوئے کہا ہے کہ ترکی اس افسوس ناک واقعے کے غم میں کینیا کی عوام کے ساتھ برابر کی شریک ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم افریقہ میں امن و استحکام کے قیام کےلیے ہر ممکنہ تعاون کو جاری رکھیں گے۔
ترک وزارت خارجہ نے بھی اپنے تعزیتی پیغام میں اس حملے کی مذمت کرتےہوئے کہا ہے کہ اس نازک گھڑی میں عالمی برادری کو کینیا کے ساتھ یک جہتی اور تعاون کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں