ترکی کی طرف سے شام کے لئے انسانی امداد کا سلسلہ جاری

شان لی عرفا انسانی امداد پلیٹ فورم اور شان لی عرفا میٹروپولیٹن بلدیہ کی طرف سے 4 ٹرالروں پر مشتل امدادی سامان شام روانہ کر دیا گیا

221681
ترکی کی طرف سے شام کے لئے انسانی امداد کا سلسلہ جاری

ترکی کی طرف سے شام کے لئے انسانی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔۔۔
ترکی کی سول سوسائٹیاں شام میں ہونے والی جھڑپوں سے متاثرہ افراد کو امدادی سامان بھیج رہی ہیں۔
اس سلسلے میں شان لی عرفا انسانی امداد پلیٹ فورم اور شان لی عرفا میٹروپولیٹن بلدیہ کی طرف سے 4 ٹرالروں پر مشتل امدادی سامان جمع کیا گیا ہے۔
بنیادی انسانی ضروریات پر مشتمل اس امدادی سامان کو شام کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے۔
امداد بھیجنے والے وقفوں میں انسانی امداد وقف İHH بھی شامل ہے اور وقف کی طرف سے ایک ٹرالر امدادی سامان شام بھیجا گیا ہے۔
آئی ایچ ایچ امدادی وقف کے خواتین کمیشن کی سربراہ امینے چاق مق نے موضوع سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ "اس حساسیت پر ہم مالاتیا کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں ، اگر ہم ان بچوں کی ضروریات کو مکمل نہیں تو کسی حد تک ہی پورا کر سکیں تو ہمارے لئے نہایت مسرت کی بات ہو گی ۔ دل تو یہ چاہتا ہے کہ یہ جنگ فوری طور پر ختم ہو جائے اور یہ امدادی سامان کا آخری ٹرالر ثابت ہو"۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں