صفران بولو شہر میں سیاحوں کی آمد میں اضافہ کرنے کی پلان

صفران بولو شہر نے اپنے سیاحتی ہدف کو بلند کرلیا ہے۔ یونیسکو کی عالمی ورثے کی فہرست میں ترکی میں پہلی بار نام لکھوانے والی تحصیل صفران بولو نے اپنے سیاحتی ہدف کو ایک ملین سالانہ سیاح مقرر کیا ہے

212399
صفران بولو  شہر میں  سیاحوں کی آمد میں اضافہ  کرنے کی پلان

صفران بولو شہر نے اپنے سیاحتی ہدف کو بلند کرلیا ہے۔
یونیسکو کی عالمی ورثے کی فہرست میں ترکی میں پہلی بار نام لکھوانے والی تحصیل صفران بولو نے اپنے سیاحتی ہدف کو ایک ملین سالانہ سیاح مقرر کیا ہے۔
صفران بولو کے اپنی تاریخ اور ثقافت کا خصوصی خیال رکھنے کی وجہ سے اس علاقے کی قدرو قیمت میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
عالمی ورثے کی فہرست میں شامل ہونے کے بعد اس علاقے میں علاقے کی تاریخ اور ثقافت کو متاچڑ کرنے والی تمام قسم کی پابندیاں عائد کردی گئیں اور انیس سال کے عرصے کے دوران اس علاقے کا چھ ملین سیاحوں نے دورہ کیا۔
صفران بولو میں ہر سال سارھے سات لاکھ سیاح تشریف لاتے ہیں لیکن اس سال سے یہ ہدف ایک ملین مقرر کیا گیا ہے۔
گزشتہ سال 85 ممالک سے تشریف لانے والے اور قیام کرنے والوں میں تیرہ ہزار کا تعلق تائیوان، پانچ ہزار کا جرمنی اور چار ہزار کا جاپان سے ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں