عائلی اصلاحاتی پیکیج کا اعلان

حکومت ترکی زچہ و بچہ کو مزید تحفظ فراہم کرنے کے زیر مقصد ایک انتہائی فائدہ مند بل پر کام کر رہی ہے

198017
عائلی اصلاحاتی پیکیج  کا اعلان

عائلی اصلاحاتی پروگرام ترک قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا ہے۔
وزیر اعظم احمد داؤد اولو کی طرف سے اعلان کردہ اصلاحاتی پیکٹ میں ماؤں کو آدھا دن کام کرتے ہوئے پوری تنخواۃ دینے کا موقع فراہم کرنے ، ہر زچہ کو زچگی کے وقت مالی امداد اور 18 سال سے کم عمر کے نوجوانوں کے لیے جہیز کی امداد کی طرح کے نئے قوانین شامل ہیں۔
28 نکاتی بل کے مطابق لیبر ملازمین 16 ہفتوں پر مشتمل پوری تنخواۃ کی حامل زچگی کی چھٹی کے بعد پہلے بچے کے لیے 8 ہفتے، دوسرے بچے کے لیے 16 ہفتے اور تیسرے بچے کے لیے 24 ہفتوں تک نصف دن کام کر سکیں گے۔
معذور بچوں کے لیے 360 دنوں تک نصف دن کام کرنے کا موقع فراہم کیا جائیگا۔
سرکاری ملازم مائیں 24 ماہ تک بلا اجرت چھٹی لینے سے قبل نصف دن کام کرنے کے حق سے استفادہ کر سکیں گی۔
اور بلا اجرت چھٹی کے دورانیہ میں گریڈ کی ترقی کا عمل جاری رہے گا۔
ہر ماں کو زچگی کے وقت پہلے بچے کے لیے تین سو ، دوسرے بچے کے لیے 400 اور تیسرے بچے کے لیے 600 ترک لیرے زچگی امداد فراہم کی جائیگی۔
اٹھارہ سال کی عمر کو پورا کرنے کے بعد استعمال کرنے کی غرض سے بچوں کے لیے جہیز کھاتے کھلوانے پر سرکار 15 فیصد کی شرح سے اپنا حصہ ڈالے گی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں