میولود چاوش اولو کویت کے دورے پر

دورے میں ، عرب بہار کے بعد نئے سرے سے شکل لینے والے علاقے کی پیش رفتیں ایجنڈے کا موضوع ہیں

188939
میولود چاوش اولو کویت کے دورے پر

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کویت کے دورے پر ہیں۔
دورے میں ، عرب بہار کے بعد نئے سرے سے شکل لینے والے علاقے کی پیش رفتیں ایجنڈے کا موضوع ہیں۔
وزیر خارجہ چاوش اولو نے سب سے پہلے کویت کے امیر شیخ صباح کے ساتھ اور اس کے بعد وزیر اعظم شیخ مبارک الجبار الصباح کے ساتھ ملاقات کی۔
ایک روزہ مصروفیات میں چاوش اولو کی اگلی ملاقات پارلیمنٹ کے سربراہ مرزوق الغنیم کے ساتھ ہو گی۔
چاوش اولو کویت کے وزیر خارجہ شیخ صباح الخالد الصباح کے ساتھ بھی مذاکرات کریں گے۔
دو طرفہ مذاکرات کے بعد دونوں وزراء مشترکہ پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ کویت نے حالیہ دنوں میں مصر کی قابض انتظامیہ کے سربراہ السیسی کے ساتھ مذاکرات شروع کر دئیے ہیں جبکہ ترکی مصر میں قابض انتظامیہ کو تسلیم نہیں کرتا۔
تاہم انقرہ سےایک تواتر سے جاری کئے جانے والے بیانات میں اس بات پر زور دیا جا رہا ہے کہ ہم دوست ممالک کے تیسرے فریق کے ساتھ تعلقات کو ہمارے ساتھ تعلقات کے متبادل نہیں دیکھتے"۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں