چاوش اولو کویت کے دورے پر

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کویت کے سرکاری دورے پر ہیں

188388
چاوش اولو کویت کے دورے پر

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کویت کے سرکاری دورے پر ہیں۔
کل شام کے وقت کویت پہنچنے پر ،کویت میں ترکی کے سفیر صالح تامیر ، کویت وزارت خارجہ کے یورپی زون کے ڈائریکٹر ولید الحبازی اور کویت کے انقرہ کے سفیر عبداللہ عبدالعزیز الدویک نے ائیر پورٹ پرچاوش اولو کا خیر مقدم کیا۔
کل کے پروگرام میں کویت کے امیر شیخ صباح الجابرالصباح ، چاوش اولو کے ساتھ ملاقات کریں گے۔
کویت کے وزیر اعظم مبارک جابر الصباح بھی چاوش اولو کے ساتھ ملاقات کریں گے اس کے بعد چاوش اولو اسمبلی کے اسپیکر مرزوق علی الغنامی کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے۔
کویت کے وزیر خارجہ صباح خالد الصباح کے ساتھ دو طرفہ اور بین الوفود مذاکرات کے بعد دونوں وزرائے خارجہ مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں