وزیر اعظم داود اولو کا دورہ جرمنی

ترک وزیر اعظم نے جرمن چانسلر کے ساتھ ایجنڈے کے اہم معاملات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے ترکی کی خارجہ پالیسیوں پر روشنی ڈالنے کی کوشش کی

183150
وزیر اعظم داود اولو کا دورہ جرمنی

وزیر اعظم احمد داؤد اولو نے جرمن چانسلر انگیلا مرکل کی دعوت پر جرمنی کا دورہ کیا۔
مذاکرات کا مرکزی ایجنڈہ دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات سمیت دہشت گردی کے خلاف جدوجہد اور یورپ میں اسلام مخالف سرگرمیوں پر مشتمل تھا۔
ترکی کی شام کے بحران کے حوالے سے اصولی مؤقف کا مظاہرہ کرنے کی یاد دہانی کرانے والے داؤد اولو نے کہا کہ " اگر ہم اپنی سرحدی چوکیوں کو کھولے ہوئے ہیں تو اس کا مقصد یہ نہیں کہ دہشت گرد آ جا سکیں، بلکہ ہم نے ماں باپ کا قتل ہونے والے یتیم بچوں اور اپنے خاوندوں کے جنگ میں ہلاک ہونے والی بیواؤں کے ہمارے ملک میں تحفظ حاصل کر سکنے کا مقصد بنا رکھا ہے۔
آیا کہ ترکی واحد قصور شام کے ساتھ سرحدوں کا واقع ہونا ہے؟ سوال پوچھنے والے داؤد اولو نے کہا کہ "غیرملکی جنگجوؤں کے بارے میں غیر حق بجانب الزام تراشی پر ہم قطعی طور پر تحمل کا مظاہرہ نہیں کر سکتے۔"

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں