حماس دہشت گرد تنظیم نہیں ہے: احمد داؤد اولو

نہوں نے کہا کہ حماس دہشت گردی تنظیم نہیں ہے اور وہ کبھی بھی کسی دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث نہیں رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کو حل کیے بغیر مشرق وسطیٰ میں امن قائم نہیں ہوسکتا ہے

183515
حماس دہشت گرد تنظیم نہیں ہے: احمد داؤد اولو

ترکی کے وزیراعظم احمد داؤد اولو نے کہا ہے کہ حماس دہشت گردی تنظیم نہیں ہے اور وہ کبھی بھی کسی دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث نہیں رہی ہے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار جرمنی میں تھنک ٹینک کھیوربر میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ حماس دہشت گردی تنظیم نہیں ہے اور وہ کبھی بھی کسی دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث نہیں رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کو حل کیے بغیر مشرق وسطیٰ میں امن قائم نہیں ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیل دریائے اردن کے مغربی کنارے ، مشرقی القدس اور غزہ سے اپنا انخلا کرلے تو فلسطین علاقے میں امن و سکون سے اپنی زندگی جاری رکھ سکتے ہیں۔
انہوں نے یوکرائن کے مسئلے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ یوکرائن کی علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے لیے کریمیا کے تاتار باشندوں کی رفاہ بڑی اہمیت کی حامل ہے۔
انہوں نے شام کے مسئلے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شامی پنا گزینوں کے لیے ہمارے دروازے ہی کھلے نہیں ہیں بلکہ ان کے لیے ہمارا دل بھی کھلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے عالمی برادری کو اپنے اوپر عائد ہونے والے فرائض بھی ادا کرنے کی ضرورت ہے۔
جرمنی میں شامی کوالیشن کے نمائندے نے ترکی کی جانب سے شامی پنا گزینوں کی امداد پر ترکی کے وزیر اعظم احمد داؤد اولو کا شکریہ ادا کیا۔
دریں اثنا داؤد اولو نے ترکی میں میڈیا کی آزادی کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے جرمن میڈیا کو ترکی آنے اور ترکی کے اخبارات پڑھنے کی دعوت دی۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں