غیر ممالک میں ہر بچہ جنم دینے والی ماں کو سونے کا سکہ دیا جائے گا

وزیراعظم احمد داؤد اولو نے جرمنی میں اپنے دورے کے دائرہ کار میں ترک باشندوں سے ملاقات کی ہے۔ انہوں نے غیر ممالک میں ترک باشندوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کو ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ سے غیر ممالک میں بچوں کو جنم دینے والی ہر ماں کو سونے کا پہلا سکہ ترکی عطا کرے گا

183606
غیر ممالک میں ہر بچہ جنم دینے والی ماں کو سونے کا سکہ دیا جائے گا

ترکی کے وزیراعظم احمد داؤد اولو نے کہا ہے کہ غیر ممالک میں بچے کو جنم دینے والی ہر ماں کو سونے کا تحفہ دیا جائے گا ۔
وزیراعظم احمد داؤد اولو نے جرمنی میں اپنے دورے کے دائرہ کار میں ترک باشندوں سے ملاقات کی ہے۔
انہوں نے غیر ممالک میں ترک باشندوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کو ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ سے غیر ممالک میں بچوں کو جنم دینے والی ہر ماں کو سونے کا پہلا سکہ ترکی عطا کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں جہاں کہیں بھی ترک بچہ پیدا ہوگا اسے تین سو ترک لیرے اور دوسرے بچے کو چار سو لیرے اور تیسرے بچے کو 600 ترک لیرے تحفے کے طور پر دیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اٹھارہ سال تک بچوں کی شادی کے لیے تیار کیے جانے والے جہیز کے لیے حکومت پندرہ فیصد حصہ عطا کرے گی۔
انہوں نے جرمنی میں غیر ملکی دشمنی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جرمنی کی چانسلر انگیلا مرکیل کے ساتھ غیر ملکی دشمنی ختم کرنے کے بارے میں ہونے والے مذاکرات میں مختلف اقدامات اٹھانے کے بارے میں مطابقت اٹھانے کے بارے میں مطابقت پائی گئی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں