وزیراعظم داؤد اولو پیرس میں دہشت گردی کے خلاف مارچ میں حصہ لیں گے

وزیراعظم احمد داؤد اولو کئی ایک ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ پیرس میں "دہشت گردی کے خلاف عالمی یک جہتی "کے مارچ میں شرکت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مارچ میں جرمنی، برطانیہ، اسپین اور اٹلی سمیت کئی ایک ممالک کے وزرائے اعظم کی شرکت کرنے کی توقع

180536
وزیراعظم داؤد اولو پیرس میں دہشت گردی کے خلاف مارچ میں حصہ لیں گے

ترکی نے فرانس میں ہونے والے دہشت گردی کے حملوں کے بعد فرانس سے اپنی یک جہتی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
وزیراعظم احمد داؤد اولو کئی ایک ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ پیرس میں "دہشت گردی کے خلاف عالمی یک جہتی "کے مارچ میں شرکت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم داؤد الو نے پیرس روانہ ہونے سے قبل بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے کو عالم اسلام کے خلاف ایک مہم کا حصہ بنانے کے خلاف حلقوں ہم وہاں جمع ہو کر اس کا صحیح طریقے سے جواب دے سکیں گے۔
اس مارچ میں جرمنی، برطانیہ، اسپین اور اٹلی سمیت کئی ایک ممالک کے وزرائے اعظم کی شرکت کرنے کی توقع کی جارہی ہے۔
اس مارچ کے موقع پر دہشت گردی میں ہلاک ہونے والے افراد کی یاد تازہ کی جائے گی اور دہشت گردی کے خلاف مشترکہ عزم کا اظہار کیا جائے گا۔
وزیراعظم احماد داؤد اولو پیرس میں مارچ میں حصہ لینے کے بعد جرمنی کی چانسلر انگیلا مر کیل کی دعوت پر جرمنی کا دورہ کریں گے۔
وزیراعظم داؤد اولو اپنے اس دورے کے دوران جرمنی کے اہم تھینک ٹینک میں سے کھیور بر ٹرسٹ میں خارجہ پالیسی سے متعلق ایک خطاب کریں گے۔
وزیراعظم داؤد اولو جرمنی میں آباد ترک باشندوں کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں