آدانا توانائی، رسل و رسائل، صحت اور زراعت کا مرکز ہو گا

کاکیشیا کے پیٹرول اور مشرق وسطی کے پیٹرول ایک دن دریائے جیہون تک پہنچیں گے اور یہی ہمارا ہدف ہے: داؤد اولو

147880
آدانا توانائی، رسل و رسائل، صحت اور زراعت کا مرکز ہو گا

ترکی کے وزیر اعظم احمد داؤد اولو نے کہا ہے کہ ضلع آدانا توانائی، رسل و رسائل، صحت اور زراعت کا مرکز ہو گا۔
داؤد اولو نے کہا ہے کہ جو سرمایہ کاری ہم نے یہاں کی ہے اس کی مدد سے آنے والے سالوں میں آدانا دنیا کے اہم ترین توانائی کے مراکز میں سے ایک ہو گا۔
آدانا میں جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے ضلعی مرکز میں خطاب کے دوران داؤد اولو نے کہا کہ شام ، عراق اور کاکیشیا میں امن کے قیام کی صورت میں یہ علاقہ سب سے بڑا زرعی مرکزاور سب سے بڑا تجارتی مرکز بن جائے گا اور ان کی اہم ترین بندر گاہیں چُکر اووا اور آدانا ہوں گی۔
وزیر اعظم داؤد اولو نے کہا کہ گرینڈ ترکی کی طرح گرینڈ آدانا بھی ہمارا خواب ہے، جب 2016 میں علاقے میں ائیر پورٹ کی تعمیر مکمل ہو جائے گی تو آدانا ہر طرح کی بین الاقوامی فضائی ٹریفک کو ردعمل پیش کر سکے گا۔
انہوں نے کہا کہ قونیہ۔ مرسین تیز رفتار ٹرین کی تعمیر مکمل کر کے ہم وسطی اناطولیہ اور بحر روم کو ملا دیں گے۔اس کے علاوہ ہم آدانا میں مشرق وسطی کا سب سے بڑا ہیلتھ کمپلکسی قائم کریں گے جو ایک ہزار 550 بستروں پر مشتمل ہو گا۔
داؤد اولو نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں ضلعے میں تقریباً ایک ہزار 550 ہیکٹر اراضی کی آبپاشی کر کے اسے زرعی اراضی میں تبدیل کیا گیاہے، آدانا کی بابرکت زمینیں مزید بابرکت ہوں گی اور آدانا زراعت، توانائی، رسل و رسائل اور صحت کے شعبوں میں قائد شہر کی حیثیت اختیار کر جائے گا۔
دو ہفتے بعد عراق کے وزیراعظم عبادی کے متوقع دورہ ترکی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے داؤد اولو نے کہا کہ " اس دورے کے دوران ہم اعلٰی سطحی اسٹریٹجک تعاون اجلاس کا انعقاد کریں گے ،ہماری خواہش ہے کہ عراق کا پیٹرول انتہائی محفوظ شکل میں آدانا پہنچے۔ کاکیشیا کے پیٹرول اور مشرق وسطی کے پیٹرول ایک دن دریائے جیہون تک پہنچیں گے اور یہی ہمارا ہدف ہے"۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں