جمیل چیچک کا دورہ مقدونیہ

جمیل چیچک نے اسکوپ میں سب سے پہلے مقدونیہ میں ترک باشندوں سے ملاقات کی۔ جمیل چیچک اور ان کے ہمراہی وفد نے مقدونیہ میں اپنے دورے کے دوران تیکا کی جانب سے مرمت کروائی جانے والی مصطفےٰ پاشا مسجد کی بھی زیارت کی۔ جمیل چیچک اور ان کے ہمراہی وفد نے بعد میں اسکوپ میں ترک مارکیٹ کی بھی سیر کی

203343
جمیل چیچک کا دورہ مقدونیہ

ترکی کی قومی اسمبلی کے اسپیکر جمیل چیچک مقدونیہ کا دورہ جاری رکھے ہو ئے ہیں۔
انہوں نے اسکوپ میں سب سے پہلے مقدونیہ میں ترک باشندوں سے ملاقات کی۔
جمیل چیچک اور ان کے ہمراہی وفد نے مقدونیہ میں اپنے دورے کے دوران تیکا کی جانب سے مرمت کروائی جانے والی مصطفےٰ پاشا مسجد کی بھی زیارت کی۔
جمیل چیچک اور ان کے ہمراہی وفد نے بعد میں اسکوپ میں ترک مارکیٹ کی بھی سیر کی ۔
جمیل چیچک نے بعد میں ترک این جی اوز کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی۔
جمیل چیچک نے اس موقع پر کہا کہ ترکی مقدونیہ میں اپنے ورثہ کے تحفظ کے لیے این جی اوز کے ذریعے امداد فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔
بعد میں انہوں نے مقدونیہ ترک چیمبر آف کامرس کے نمائندوں سے ملاقات کی ۔ جمیل چیچک مقدونیہ میں اپنے مذاکرات مکمل کرنے کے بعد البانیہ کے دورے پر روانہ ہوجائیں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں