واشنگٹن پوسٹ کی خبر میں سچائی نہیں ہے: امریکہ

امریکی محکمہ خارجہ نے ترک- امریکہ اتحاد میں دراڑ کے زیر عنوان واشنگٹن پوسٹ نامی اخبار کی خبر کو جھوٹا قرار دے دیا

175573
واشنگٹن پوسٹ کی خبر میں سچائی نہیں  ہے: امریکہ

امریکی محکمہ خارجہ نے ترک- امریکہ اتحاد میں دراڑ کے زیر عنوان واشنگٹن پوسٹ نامی اخبار کی خبر کو جھوٹا قرار دے دیا ۔
محکمہ خارجہ کی ترجمان جین پساکی نے کہا کہ ترکی نیٹو کا رکن ہونےکے علاوہ داعش کے خلاف جنگ میں ہمارا اتحادی ہے کہ جس سے تعاون جاری رہے گا ۔
پساکیک نے اپنی معمول کی پریس کانفرنس کے دوران واشنگٹن پوسٹ کی خبر کے حوالے سے کہا کہ پشمرگہ قوتوں کی طرف سے داعش کو پسپا کرنے کےلیے کوبانی میں داخلے سے متعلق صورت حال پر امریکہ ترکی سے مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہے ۔
یاد رہے کہ امریکی اخبار نے خبر دی تھی کہ شام کے حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان نظریاتی اختلافات کی وجہ سے تعلقات سرد مہری کا شکار ہو رہے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں