لیبیا کے سیاسی حل کے لیے مذاکرات کو جاری رکھنے کی ضرورت ہے: اِشلر

امر اللہ اِشلر نے کہا ہے کہ لیبیا میں جاری سیاسی بحران کو حل کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی جانب سے شروع کردہ مذاکرات کی مکمل حمایت کرتے ہیں

166644
لیبیا کے سیاسی حل کے لیے مذاکرات کو جاری رکھنے کی ضرورت ہے: اِشلر

امر اللہ اِشلر نے کہا ہے کہ لیبیا میں جاری سیاسی بحران کو حل کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی جانب سے شروع کردہ مذاکرات کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔
صدر اور حکومت کے خصوصی کے نمائندے کی حیثیت سے لیبیا میں اپنے مذاکرات کرنے والے جسٹس اینڈ ڈولپمینٹ پارٹی کے انقرہ سے رکن ِ پارلیمنٹ امر اللہ اِشلر واپس انقرہ پہنچ گئے ہیں۔
انہوں نے لیبیا کے شہر طرابلس ، طوبروک اور مصراتہ کا دورہ کرنے کے بعدانقرہ کے این بوعا ہوائی اڈے پر پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ترکی لیبیا کی صورتِ حال کا بڑا قریب سے جائزہ لے رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ترکی لیبیا میں غیر ملکی مداخلت کے خلاف ہے۔
انہوں نے کہا کہ لیبیا کے سیاسی بحران پر قابو پانے کے لیے مذاکرات کو جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرکش ائیر لائن 26 اکتوبر سے مصراتہ کے لیے دوبارہ سے اپنی پروازوں کا آغاز کر رہی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں