البانیہ میں مسجد کی تعمیر ،24 سالہ حسرت کا خاتمہ

البانیہ کے دارالحکومت ترانہ میں 24 سال سے ایک مسجد کی تعمیر کے لیے جدوجہد کرنے والے ترکی کے محکمہ مذہبی امور کی کوششیں برآور ثابت ہوئی ہیں ۔

159056
البانیہ میں مسجد کی تعمیر ،24 سالہ حسرت کا خاتمہ


البانیہ کے دارالحکومت ترانہ میں 24 سال سے ایک مسجد کی تعمیر کے لیے جدوجہد کرنے والے ترکی کے محکمہ مذہبی امور کی کوششیں برآور ثابت ہوئی ہیں ۔ترکی ترانہ پارلیمنٹ کیساتھ دس ایکڑ اراضی پر عثمانی معماری کی طرز کی ایک مسجد تعمیر کروائے گا جسے دو سال میں مکمل کر نے کا پروگرام بنایا گیا ہے ۔ یہ بلقان کی سب سے بڑی مسجد ہو گی ۔ مسجد کے اندر ایک ہزار افراد کی جگہ ہے لیکن اطراف اور صحن میں بھی 4500 نمازی ایک ساتھ نماز ادا کر سکیں گے۔دو ترک معماروں کیطرف سے تیار کردہ پروجیکٹ کیمطابق مسجد کے چار مینار ہو نگے اور دومنزلہ بلقان میوزیم بھی موجود ہو گا ۔انسانوں کی ہر طرح کی ضروریات کو مد نظر رکھا گیا ہے۔مسجد کے اندر 400 افراد کے لیے سیمینار ہال ،کانفرنس ہال،ریسٹوران ، آٹو پارک ،معذو رافراد کے راستے، لائبریری ،لفٹ، ایکسیلیٹر اوربچوں کے لیے فیڈنگ رومز بھی موجود ہونگے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں