امریکہ کا اوّلین ہدف پیٹرول فیلڈز کی سکیورٹی ہے: ساکی

ترکی کولیشن کے حصے کی حیثیت سے ایک وسیع کردار ادا کرنے کے بارے میں فیصلہ کرنے کے مرحلے میں ہے: جین ساکی

150640
امریکہ کا اوّلین ہدف پیٹرول فیلڈز کی سکیورٹی ہے: ساکی

ساکی نے کہا ہے کہ امریکہ کا اوّلین ہدف پیٹرول فیلڈز کی سکیورٹی ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے معمول کی پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ شام کے قصبے کوبانی کی صورتحال کے بارے میں امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے ترکی کے وزیر اعظم احمد داؤد اولو کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں عمومی شکل میں داعش کے خطرے اور کوبانی پر قبضے کے بارے میں بات چیت کی گئی اور جنرل ایلن اور سفیر میکگرک کے دورہ ترکی کے دوران بھی ان موضوعات پر بات چیت کو جاری رکھا جائے گا۔
ساکی نے کہا کہ "ترکی کولیشن کے حصے کی حیثیت سے ایک وسیع کردار ادا کرنے کے بارے میں فیصلہ کرنے کے مرحلے میں ہے ، اس موضوع پر مذاکرات جاری ہیں اور انہوں نے اس موضوع پر خامیوں اور کوتاہیوں کی نشاندہی کی ہے"۔
ساکی نے کہا کہ "کوبانی کے مفتوح ہونے کا کوئی بھی خواہش مند نہیں ہے لیکن ہمارا اوّلین ہدف داعش کے ایک محفوظ علاقے کا مالک بننے کا سد باب کرنا ہے"۔
جین ساکی نے کہا کہ اس پہلو پر جو چیز سب سے پہلے ہماری توجہ کا مرکز بن رہی ہے وہ ان علاقوں میں کہ جہاں فضائی حملے کئے جائیں گے پیٹرول ریفائنریوں جیسی جگہوں کا کنٹرول حاصل کرنا ہے"۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں