ترکی پیش رفت رپورٹ کا اجراء کل ہو گا

یورپی یونین ترکی کی رکنیت کے حوالے سے 17 ویں پیش رفت رپورٹ کا اعلان بروز بدھ کر رہا ہے

150324
ترکی پیش رفت رپورٹ کا اجراء کل ہو گا

یورپی یونین کمیشن کل ترکی کے لیے 17 ویں پیش رفت رپورٹ کا اعلان کرے گا۔
رپورٹ میں ترکی کے سلسلہ مذاکرات کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ پیش کیا جائیگا۔
اس رپورٹ کے اعلان کے بعد یورپی یونین امور کے وزیر وولکان بوزکر ایک پریس کے دوران اس حوالے سے ترکی کے نظریات کو پیش کریں گے۔
کل کی رپورٹ میں عمل درآمد کردہ اصلاحات پر ممنونیت کے اظہار پر مبنی الفاظ کو جگہ دیے جانے کی توقع کی جارہی ہے۔
ادھر ترکی نے یورپی یونین کی راہ میں پر عزم پیش رفت کو جاری رکھتے ہوئے اولین طور پر تین مرحلوں کے حامل ایک عملی منصوبے کو وضع کیا ہے۔ جس میں ترکی کے حوالے سے غلط مفروضات کو دور کرنا سر فہرست ہے،۔
یونین کی وسعت کے حوالے سے حالیہ ایام میں برسلز سے موصول ہونے والے مثبت پیغامات امید افزا ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں