داعش کیخلاف بوقت ضرورت فوجی کاروائی کا فیصلہ

سعودی عرب میں دہشت گردی کیخلاف جدوجہد کے موضوع پر ایک اجلاس منعقد ہو ا جس میں ترکی ،امریکہ، مصر ،اردن اور خلیجی تعاون کونسل کے رکن ممالک نے شرکت کی ۔

122730
 داعش کیخلاف بوقت ضرورت فوجی کاروائی کا فیصلہ


سعودی عرب میں دہشت گردی کیخلاف جدوجہد کے موضوع پر ایک اجلاس منعقد ہو ا جس میں ترکی ،امریکہ، مصر ،اردن اور خلیجی تعاون کونسل کے رکن ممالک نے شرکت کی ۔جدہ میں منعقد ہ اس اجلاس میں علاقے کو درپیش دہشت گردی کے مسائل اور ان کی پشت پناہی کرنے والی انتہا پسند تنظیموں کیخلاف جدوجہد کے طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس کے بعد جاری کردہ اختتامی اعلامئیے پر ترکی نے دستخط نہیں کیے ۔اعلامئیے کیمطابق اجلاس میں شریک ممالک بوقت ضرورت داعش کیخلاف فوجی کاروائی کر سکتے ہیں ۔داعش علاقے اور پوری دنیا کے لیے خطرہ تشکیل دیتی ہے ۔اجلاس میں شریک ممالک نے اس موضوع پر غور کیا کہ داعش عراق ،شام یا جس ملک میں بھی سرگرم عمل ہو گئی اسے ختم کیا جائے گا۔اسطرح یہ اشارے دئیے گئے ہیں کہ شام کی سرزمین میں موجود داعش کے دہشت گردوں کو بھی ہدف بنایا جائے گا ۔اجلاس میں شرکت کرنے والے وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے بھی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترکی کے نظریات کو بیان کیا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں