ہم نیا آئین بنائیں گے

2015 کے انتخابات کے بعد اگر ہم ان حالات تک پہنچ جاتے ہیں کہ ہمیں تن تنہا آئین بنانا پڑے یا پھر پارلیمنٹ میں کسی سمجھوتے کا امکان ہو تو ہم نیا آئین بنائیں گے: آرنچ

93332
ہم نیا آئین بنائیں گے

ترکی کے نائب وزیر اعظم بیولنت آرنچ نے کہا ہے کہ "ہم نیا آئین بنائیں گے"۔
آرنچ نے شمالی عراق سے نشریات دینے والے ایک ٹیلی ویژن چینل کے لئے انٹرویو میں کہا ہے کہ "2015 کے انتخابات کے بعد اگر ہم ان حالات تک پہنچ جاتے ہیں کہ ہمیں تن تنہا آئین بنانا پڑے یا پھر پارلیمنٹ میں کسی سمجھوتے کا امکان ہو تو ہم نیا آئین بنائیں گے"۔
آرنچ نے کہا کہ "عوام کے 52 فیصد کے ووٹ کے ساتھ منتخب ہونے والا صدر حقیقی معنوں میں براہ راست سیمی پریذیڈینشل سسٹم کی شکل اختیار کرنے کے معنی رکھتا ہے"۔
انہوں نے کہا کہ 2015 کےعام انتخابات میں ہمارا ہدف اتنی اکثریت حاصل کرنا ہے کہ جس سے ہم آئین میں تبدیلی لاسکیں۔
آرنچ نے کہا کہ" 2015 کے انتخابات کے بعد ہم آئین کو تبدیل کر کے صدارتی نظام اختیار کریں گے۔ ہمارے خیال میں ملک کو صدارتی نظام حکومت سے زیادہ اچھی طرح چلایا جا سکتا ہے لہذا اس آئین میں ہم صدارتی نظاموں میں سے کسی ایک کے بارے میں سوچیں گے"۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں