صدرعبداللہ گل الوداعی ملاقاتیں جاری رکھے ہوئے ہیں

سپریم کورٹ پہنچنے پر کورٹ کے سربراہ ہاشم کلچ نے عدالت کے دروازے پر ان کا خیر مقدم کیا

80929
صدرعبداللہ گل الوداعی ملاقاتیں جاری رکھے ہوئے ہیں

ترکی کے صدر عبداللہ گل الوداعی ملاقاتیں کر رہے ہیں۔
صدر گل کے عہدے کا دورانیہ 28 اگست کو پورا ہو رہا ہے اور مدت کے خاتمے سے پہلے وہ سرکاری شخصیات کے ساتھ الوداعی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
کل وہ سب سے پہلے اعلٰی عدالتی حکام سے ملاقات کے لئے سپریم کورٹ پہنچے سپریم کورٹ کے سربراہ ہاشم کلچ نے عدالت کے دروازے پر ان کا خیر مقدم کیا۔
الوداعی ملاقات تقریباً 50 منٹ تک جاری رہی۔
اس کے بعد صدر گل ہائی کورٹ تشریف لے گئے اور عدالت کے سربراہ علی آلکان کے ساتھ ملاقات کی بعد ازاں صدر گل نے اسٹیٹ کونسل کی سربراہ زرّین گیون گیور سے بھی ملاقات کی۔
شام کے وقت صدر گل نے پریذیڈنٹ ہاؤس میں اعشائیے پر اعلٰی فوجی شوریٰ کے اراکین کے ساتھ ملاقات کی۔
صدر گل کے کل کے پروگرام میں مسلح افواج کے سربراہ جنرل نجدت اوزیل کے ساتھ ملاقات شامل ہے۔
اس کے علاوہ قومی ا سمبلی میں جن پارٹیوں کے گروپ موجود ہیں ان پارٹیوں کے چئیر مینوں کےساتھ بھی فرداً فرداً ملاقات کریں گے اور 12 اور 19 اگست کو چانکایہ پیلس میں دو الوداعی استقبالیے دیں گے۔
صدر گل پہلے استقبالیے میں سرکاری شخصیات کی اور دوسرے استقبالیے میں فنکاروں ، مصّنفوں، صحافیوں، سول سوسائٹیوں کے نمائندوں اور کاروباری شخصیات کی میزبانی کریں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں