دیمر تاش کی صدارتی مہم زوروں پر

دیمیر تاش لیبر یونین DİSK، پیس اینڈ ڈیموکرٹیک پارٹی کے کنونشن، ترک ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے اراکین سے ملاقات کریں گے

125662
دیمر تاش کی صدارتی مہم زوروں پر

صدارتی امیدوار صلاح الدین دیمر تاش نے اپنی انتخابی مہم کو جاری رکھا ہوا ہے۔
دیمر تاش انقرہ میں آج اپنا مصروف دن گزاریں گے۔
صدارتی امیدوار اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے شریک چیرمین صلاح الدین دیمر تاش آج سب سے پہلے لیبر یونین DİSK جائیں گے اور اس کے بعد وہ پیس اینڈ ڈیموکرٹیک پارٹی کے کنونشن میں شرکت کریں گے۔
دیمر تاش اس کے بعد ترک ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا دورہ کریں گے اور یہاں پر وہ یونین کے اعلیٰ حکام سے بات چیت کریں گے ۔ دیمر تاش اس کے بعد مظلوم افراد کی انجمن کے مرکزی دفتر کا بھی دورہ کریں گے۔
اپنے پروگرام کے آخر میں صلاح الدین قومی اسمبلی میں توازن و نگران کمیٹی کے اراکین سے بھی ملاقات کریں گے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں