کریم اولو اور چوباروف دورہ ترکی پر

کریمیا تاتاری ترکوں کے لیڈر مصطفی کریم اولو اورکریمیا تاتاری اسمبلی کے اسپیکرچوباروف وزیر خارجہ داؤد اولو کی دعوت پر ترکی تشریف لائے ہیں

121376
کریم اولو اور چوباروف دورہ ترکی پر

داؤد اولو نے کریم اولو اور چوباروف سے ملاقات کی ۔
وزیر خارجہ احمد داؤد اولو کی دعوت پر کریمیا تاتاری ترکوں کے لیڈر مصطفی کریم اولو اور کریمیا تاتاری قومی اسمبلی کے اسپیکر رِفات چوباروف کل انقرہ تشریف لائے ہیں۔
اس دورے میں کریمیا کی تازہ صورتحال پر غور کیا گیا۔
داؤد اولو کے ساتھ بند کمرے میں ہونے والی ملاقات میں کریم اولو اور چوباروف کے مادری وطن کریمیا خود مختار جمہوریہ جانے کی راہ میں رکاوٹ پیدا کیے جانے اور کریمیا تاتاری قومی اسمبلی کو بند کرنے کی دھمکی دیے جانے کے معاملات بھی ایجنڈے میں آئے۔
دفتر ِ خارجہ کی طرف سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ ان رکاوٹوں کو فی الفور دور کیے جانے اور اس قسم کے ناجائز اور غیر قانونی دباؤ پر عمل درآمد کا سد باب کیے جانے کی ضرورت ہے۔
اعلامیہ میں علاوہ ازیں یہ بھی کہا گیا ہے کہ "ترکی، ہمیشہ کی طرح کریمیا تاتاری ترکوں کے شانہ بشانہ رہے گا۔"


ٹیگز:

متعللقہ خبریں