ترکی کیطرف سے بھیجے گئے امدادی سامان کے ٹریلر کرکیوک میں

ترکی نے عراق میں دہشت گردی سے متاثرہ انسانوں کے لیےامدادی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے ۔ترکمینوں کی ہنگامی ضروریات کو پورا کرنے کےلیے 1150 عدد امدادی سامان کے پیکٹ کو ایک ٹریلیر کے ذریعے کرکیوک بھیج دیا گیا ہے ۔ہر پیکٹ میں ایک خاندان کی دس دنوں کی ضروریات کا سامان موجود ہے ۔

103690
ترکی کیطرف سے بھیجے گئے امدادی سامان کے ٹریلر کرکیوک میں

ترکی نے عراق میں دہشت گردی سے متاثرہ انسانوں کے لیےامدادی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے ۔ترکمینوں کی ہنگامی ضروریات کو پورا کرنے کےلیے 1150 عدد امدادی سامان کے پیکٹ کو ایک ٹریلیر کے ذریعے کرکیوک بھیج دیا گیا ہے ۔ہر پیکٹ میں ایک خاندان کی دس دنوں کی ضروریات کا سامان موجود ہے ۔ وزارت خارجہ کے عراق بحران ڈیسک کیطرف سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ ہنگامی حالات اور قدرتی آفات کے سیکریٹریٹ کے چار اور ترک تعاون اور رابطہ ایجنسی کے دو اہلکار بھی عربل پہنچ گئے ہیں ۔دریں اثناء عراق میں دولت اسلامیہ عراق و الشام تنظیم کیطرف سے یرغمال بنائے جانے والے ترکوں کی رہائی کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں ۔وزیر خارجہ احمد داود اولو نے کہا ہے کہ امداد کی تقسیم کے لیے ترکمین حکام کیساتھ سلسلہ مذاکرات جاری ہے ۔ترکی ترکمین بھائیوں اور مصائب کے شکار تمام عراقی باشندوں کی ہر ممکنہ امداد کے لیے تیار ہے ۔انھوں نے عراقی ترکمین محاذ کے سربراہ ارشاد صالح اور کرکیوک اسمبلی کے سربراہ حسن توران کیساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں