ترکمانستان کے صدر کی انقرہ میں مصروفیات

۔ صدر عبداللہ گل نے ترکمانستان کے صدر گربان گلی بردی محمدوف کا قصر چنکایہ میں سرکاری تقریب کے ساتھ استقبال کیا۔ اس تقریب کے بعد دونوں صدور نے بلمشافہ اور بین الاوفود مذاکرات کیے۔ مذاکرات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر گل نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین ہر شعبے میں خاصکر اقتصادی اور تجارتی لحاظ سے قابل رشک تعلقات موجود ہیں ۔

82214
  ترکمانستان  کے صدر  کی انقرہ میں مصروفیات

 


۔ صدر عبداللہ گل نے ترکمانستان کے صدر گربان گلی بردی محمدوف کا قصر چنکایہ میں سرکاری تقریب کے ساتھ استقبال کیا۔
اس تقریب کے بعد دونوں صدور نے بلمشافہ اور بین الاوفود مذاکرات کیے۔ مذاکرات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر گل نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین ہر شعبے میں خاصکر اقتصادی اور تجارتی لحاظ سے قابل رشک تعلقات موجود ہیں ۔ ترکمانستان کے صدر بردی محمدوف نے بھی بیان دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے تاریخی اور ثقافتی روابط موجود ہیں جنھیں ہم مزید فروغ دینے کے خواہشمند ہیں ۔انھوں نے بعد میں وزیر اعظم رجب طیب ایردوان اور قومی اسمبلی کے اسپیکر جمیل چیچک کیساتھ ملاقات کی اور صدر عبداللہ گل کیطرف سے اپنے ا عزاز میں دئیے گئے عشائیے میں شرکت کی ۔اس موقع پر خطاب کرتےہوئے انھوں نے کہا کہ حالیہ سات برسوں سے دونوں ممالک کے تعلقات سنہری دور سے گزر رہے ہیں ۔میرے اس دورے سے باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے میں مدد ملے گی ۔ بعد میں انھوں نے صدر گل کو نشان ِ مخدوم گلی فراغی عطا کیا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں