ٹرکش ائیر لائین کی شمالی امریکہ کو بھی پروازیں

ٹرکش ائیر لائن نے شمالی امریکہ میں ٹورنٹو کے بعد مونٹریال کو بھی اپنی پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلی بار 11 جولائی 2009ء کو ٹورنٹو ، کنیڈا جانے والی ٹرکش ائیر لائن نےشمالی امریکہ کی جانب پروازوں کے فل ہونے پر اس میں اضافہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے

78791
ٹرکش ائیر لائین کی شمالی امریکہ  کو بھی پروازیں

ٹرکش ائیر لائن نے اپنے نئے روٹ پر عمل درآمد شروع کردیا ہے۔
ٹرکش ائیر لائن نے شمالی امریکہ میں ٹورنٹو کے بعد مونٹریال کو بھی اپنی پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹرکش ائیر لائن شمالی امریکہ کی جانب اپنی پہلی پروازوں کا آغاز تین جون سے کررہی ہے جو کہ مونٹریال کی جانب ہوگی۔
پہلی بار 11 جولائی 2009ء کو ٹورنٹو ، کنیڈا جانے والی ٹرکش ائیر لائن نےشمالی امریکہ کی جانب پروازوں کے فل ہونے پر اس میں اضافہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
کنیڈا میں ترکوں کے آبادی والے دوسرے بڑے شہر مونٹریال کے لیے کافی عرصے سے پرواز شروع کرنے کے بارے میں غور کیا جا رہا تھا اور اب ٹرکش ائیر لائن نے ہفتے میں تین پروازیں منگل، جمعہ اور اتوار کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹرکش ائیر لائن مونٹریال کی پرواز شروع کرنے کے بعد مونٹریال کے ہوائی اڈے پئیر ایلیٹ ٹریو ڈیوپر ایک تقریب کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔ اس پہلی پرواز میں ترکی کے وزیر مواصلات لطفی ایلوان کی قیادت میں ایک وفد بھی شامل ہوگا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں