شمالی ترکمان شہری ایک ہی چھت تلے

انقرہ میں شامی ترکمان اسمبلی کا اجلاس منعقد ہو رہا ہے

65179
شمالی ترکمان شہری ایک ہی چھت تلے

شام میں ترکمان باشندے ایک ہی چھت تلے یکجا ہو رہے ہیں۔
شامی ترکمان اسمبلی کی جنرل کمیٹی کا دوسرا اجلاس کل انقرہ میں شروع ہوا۔
اس اجلاس میں ترکمان اسمبلی کے صدر کا انتخاب کیا جائیگا۔
شامی مخالفت کی طرف سے بھی حمایت حاصل ہونے والی ترکمان اسمبلی کے اجلاس میں شامی قومی اتحاد کے سربراہ سمیت شامی مخالفین کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔
وزیر خارجہ احمد داؤد اولو نے بھی شامی ترکمانوں کو تنہا نہ چھوڑا۔
داؤد اولو نے کمیٹی کے اجلاس سے اپنے خطاب میں کہا کہ تمام تر شامی شہری یہ جان لیں کہ ہم شامی عوام کے عزت اور وقار کی جنگ میں کامیابی سے ہمکنار ہونے تک ہم اپنے تمام تر امکانات کے ساتھ ان کے ساتھ دینے کے عمل کو جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ شامی عوام کا 3٫5 ملین مہاجروں کی اور 6٫5 ملین اپنے ملک میں در بدری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔ انہوں نے شامی انتظامیہ پر انتخابات کی تیاری جیسے تمسخرانہ اقدام پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے پاس سر چھپانے کی جگہ نہیں اور یہ لوگ انتخابات کی بات کر رہے ہیں۔
داؤد اولو نے شامی ترکمان باشندوں کو یکجہتی کی اپیل ہے تو شامی ترکمانوں نے اپنی صدا کو ترکی اور دنیا بھر میں مزید بلند آواز میں سنوائے جانے کی خواہش ظاہر کی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں